اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر تجاوزات مافیا کے خلاف ان ایکشن احمد پور شرقیہ اور اوچشریف میں 35 دکانیں سیل 170 شیڈز منہدم
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ واوچشریف کی زیر نگرانی تجاوزات کے خاتمے کے لیے چلائی گئی مہم میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے دونوں شہروں میں غیر قانونی تعمیرات کے مرتکب دکانداروں سے ایک لاکھ سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا اسسٹنٹ کمشنر کی وارننگ
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایات کے مطابق احمد پور شرقیہ اور اوچشریف کے شہری علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ اور اوچشریف کے زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے
روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق عمال بلدیہ احمد پور شرقیہ نے شہر احمد پور شرقیہ کے عباسیہ چوک کچہری روڈ اور ریلوے روڈ کی دکانوں پر بنائے گئے 170 شیڈز گرا دیے اور غیر قانونی تعمیرات میں استعمال کیا گیا بھاری مٹیریل بحق سرکار ضبط کر لیا جبکہ 20 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں نیز تجاوزات کے مرتکب دکانداروں سے 56 ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا- اسی طرح اوچشریف شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف مین روڈ خیرپورڈاہا روڈ، کینال بینک روڈ اور چوک الشمس میں آپریشن کیا گیا جہاں قائم تجاوزات میں استعمال کیے گئے بھاری مٹیریل کی ضبطی عمل میں لائی گئی دوکانوں کے 120 شیڈز منہدم کر دیے گئے جبکہ نہر کے کنارے سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیر کی گئیں 30 دکانیں بھی گرا دی گئیں مزید برآں 15 دکانیں سیل کی گئیں اور پندرہ دکانداروں پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا