Advertisements

سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں بھی یوم تشکر معرکہ حق انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider
احمد پور شرقیہ: اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی قیادت میں دفتر میونسپل کمیٹی سے یوم تشکر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی کا منظر
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی قیادت میں ایک ریلی میونسپل کمیٹی سے نکالی گئی جس میں انتظامی و پولیس افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی


ڈیرہ نواب صاحب+ احمد پور شرقیہ : وزیراعظم پاکستان کی یدایت پر سب ڈویژن  میں بھی  یوم تشکر معرکہ حق  انتہائی جوش و جذبے  کے ساتھ منایا گیا, اس سلسلے میں شہر بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں -نماز جمعہ کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام  نے افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر,   چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل شمشاد ساحر مرزا ,  ، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر   اور تمام سیکورٹی  اداروں کے افسروں اور جوانوں کی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نے جس طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان اور   اس کی قوم کو فتح سے ہمکنار کرایا اس سے پوری پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں-

Advertisements

آج وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں  معرکہ حق کے سلسلے میں اظہار تشکر منایا گیا اس سلسلے میں ایک ریلی میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ سے نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ  محمد  نوید حیدرنے کی جبکہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ مہر محمد افضل تحصیلدار احمد پور شرقیہ شاہد حسین سپرا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فرخ عدنان  اور ریونیو افسران ملک شہباز احمد غلام یاسین سپیشل برانچ کےشہباز بڈانی شاکر ون ون ٹو ٹو کے انچارج سول سوسائٹی احمد پور شرقیہ کے عہدیداران اورعوامی سماجی سیاسی شخصیات محمد سلیم بندہانی غلام حسین قریشی محمد عابد قریشی سابق کونسلر مرتضی احمد قریشی مجتبی احمد قریشی جان محمد چوہان سینئر صحافی عبد الغفار ہیرا،احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کے صدرڈاکٹرعبدالحمیدثاقب ،میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمان  سینئر صحافی اعجاز حسین مغل محمد شکیل بندھانی ایس ایچ او سٹی محمد طاہر اقبال کے علاوہ محکمہ مال کے افسران محمد اصغر عباس خان بلوچ محمد اسد درانی خر م حیات خان محسن بھٹہ سید ذوالفقار حسین بخاری سید علی رضا بخاری عبدالخالق فیض اللہ شاہ  کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے اس یوم تشکر کی ریلی میں شرکت کی اس موقع پر پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باداور بھارت انڈیا مردہ باد کے نعرے لگائے گئے ہیں اور پاک فوج کے حق میں اس موقع پر خصوصی دعا کرائی گئی