احمدپورشرقیہ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کی قیادت میں ریلی

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف اورپاک فوج سے یکجہتی کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسڑیٹر نوید حیدر اور چیف آفیسر بلدیہ فرخ عدنان کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں سماجی تنظیموں کے علاؤہ بلدیہ کے اہلکاروں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی بلدیہ آفس سے شروع ہو کر چوک منیر شہید پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت پہل گام فالس فلیگ وقوعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتے ہوئے دریاؤں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دے کر آبی جارحیت کی ہےپاک افواج ہر محاذ پراس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس موقع پر پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے
Advertisements