Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا اوچ شریف شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider Launches Crackdown to Eliminate Encroachments and Improve Sanitation in Uch Sharif
Advertisements

       اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے مقامی صحافی ارشاد احمد شاد کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں اور اہم شاہراہوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر گرینڈ آپریشن کا حکم دیا۔

انہوں نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سرکاری جگہوں پر قائم تمام غیر قانونی تجاوزات کو بلا امتیاز ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے جبکہ کئی مقامات پر سامان ضبط کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف یہ مہم بلا تعطل جاری رہے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خود بھی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور ماحول صاف ستھرا ہو گا۔

Advertisements