اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا اوچ شریف میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ
متعلقہ افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے اسپورٹس کمپلیکس منصوبے کے لیے درکار فنڈز جاری کر دیے ہیں، جبکہ واکنگ ٹریک مکمل ہو چکا ہے
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر کا اوچ شریف میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ، تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے اوچ شریف میں زیرتعمیر اسپورٹس کمپلیکس منصوبے کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے اسپورٹس کمپلیکس منصوبے کے لیے درکار فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ واکنگ ٹریک مکمل ہو چکا ہے۔ دیگر تعمیراتی حصوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد جدید تفریحی و کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

