Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تحصیل احمدپورشرقیہ میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Assistant Cmmissioner Muhammad Naveed Haider
اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ محمد نوید حیدر افتتاحی تقریب میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں
Advertisements

تحصیل احمدپورشرقیہ کے 198692 بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول دیے جائیں گے تحصیل کی 36 یونین کونسلوں میں 851 موبائل ٹیمیں ٹارگٹ مکمل کریں گی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی رسپانس مانیٹرنگ آفس قائم کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر محمد اظہر شکرانی ،مدیر احسان احمد سحر اور تحصیلدار محمد شاہد سپرا کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر پولیو مہم کی رسم افتتاح اداکی اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے

Advertisements

احمدپورشرقیہ ( ملک محمد سجاد سے)   تحصیل احمدپورشرقیہ کے 198692 بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول دیے جائیں گے ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ محمد نوید حیدر نے  بانی و سرپرست اعلیٰ احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ احسان احمد سحر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اظہر شکرانی کے ھمراہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 26 مئی سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم میں تحصیل احمد پور شرقیہ میں 36 یونین کونسلوں میں 37 یو سی ایم اوز 172 ایریا انچارج 851 موبائل ٹیمیں 47 فکسڈ ٹیمیں 21 ٹرانزسٹ ٹیمز پانچ روپے میں ٹیمز کے لیے 2011 مین پاورز اس سلسلے میں خدمات انجام دیں گی ۔

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر،تحصیلدار محمد شاھد سپرا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر شکرانی اور سینیئر کمیونیکیشن بلاک آفیسر مزمل حسین اور دیگر سٹاف موجود تھا – اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ نےمزید کہا کہ  تحصیل کی 36 یونین کونسلوں میں 851 موبائل ٹیمیں ٹارگٹ مکمل کریں  گی جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی رسپانس مانیٹرنگ آفس قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں رجوع کیا جا سکے گا – قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے فیتہ کاٹ کر رسم افتتاح اداکی اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرےپلائے – انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے والدین کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے بہترین مستقبل اور آنے والی نسل کے بقاء کے لیے انسداد پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو پلوائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر  یونین کونسل مینجمنٹ آفیسر علی محمد خان خاکوانی،سابق کونسلرحاجی فدا حسین جٹھول،صدر بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ مہر شوکت یار خان ایڈوکیٹ ، اے ایس وی محمد نعیم اختر محمد جاوید اور اے یو جے کے ممبر ملک محمد سجاد بھی موجود تھے