Advertisements

اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کا اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ ،یادگاری شیلڈ پیش

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider honored with farewell dinner, commemorative shield by Uch Sharif Press & Media Club Registered
اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کی جانب سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی یادگاری شیلڈ پیش کی جارہی ہے
Advertisements

چوک الشمس پر پرتپاک استقبال ،اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے گروپ لیڈر اِرشاد احمد شاد کو بھی حسن کارکردگی ایوارڈ دیا

اوچشریف : اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کی جانب سے گزشتہ شب احمد پور شرقیہ سے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے اعزاز میں پنجند ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا جس میں تحصیل میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم بھی شریک ہوئے ،تقریب میں اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے ڈائریکٹر ارشاد احمد شاد ، صدر اعجاز خان پٹھان ، چیئرمین زاہد حسین کلہوڑا ،سینئر نائب صدر اظہر حسین مغل اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے گروپ لیڈر اِرشاد احمد شاد کو حسن کار کردگی ایوارڈ دیا

Advertisements

تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ رجسٹرڈ کی جانب سے سیلاب اور دیگر اہم مواقع پر انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرنے پر اظہار تشکر کیا – اُنہوں نے کہا کے اوچشریف اور احمد پور شرقیہ کے عوام نے اُنہیں جو محبتیں دیں وہ کبھی نہیں بھولیں گے – ان کا کہنا تھاکہ وہ اوچشریف کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں – قبل ازیں محمد نوید حیدر کی چوک الشمس آمد پر اُنکا پر تپاک استقبال کیا گیا ،ڈھول کی تھاپ پر جھومر پارٹی اُنہیں ہوٹل تک لے گئی اُنہیں ہار پہنائے گئے نیز اسسٹنٹ کمشنر پر گلپاشی بھی کی گئی- مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ و سرپرست اعلی اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب آنکھ میں تکلیف کے باعث الوداعی تقریب میں شرکت نہ کر سکے

اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران کا الوداعی تقریب میں شریک اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے ہمراہ گروپ فوٹو