Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ میں رواں مالی سال کے دوران اب تک چھ کروڑ 54 لاکھ روپے کا آ بیانہ وصول کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

زرعی ٹیکس کی مد میں نہیں ایک کروڑ چون لاکھ روپے وصول کر لیے گئے محکمہ ریونیو نے اپنے 71 فیصد اہداف حاصل کر لیے

محکمہ مال کے ایک باقی دار کو صرف دو گھنٹے حراست میں رکھنے کے نتیجہ میں اس سے نو لاکھ 37 ہزار روپے کے واجبات جمع کرا دیئے اسسٹنٹ کمشنر کی نوائے احمدپور شرقیہ سے گفتگو

Advertisements

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں رواں مالی سال کے دوران اب تک چھ کروڑ 54 لاکھ روپے کا آبیانہ وصول کیا گیا ہے جبکہ زرعی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں- انہوں نے اس امر کا اظہار روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا -اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ اب تک محکمہ ریونیو اپنے 71 فیصد اہداف مکمل کر چکا ہے -انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک باقی دار کو دو گھنٹے حراست میں رکھنے کے نتیجے میں اس نے نو لاکھ 37 ہزار روپے کے اپنے ذمے بقایا جات جمع کرا دیے -اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انہوں نے محکمہ ریونیو کے افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سو فیصد ریکوری کو یقینی بنائیں