مریم نواز کی جانب سے سیلاب متاثرین کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری
Advertisements
اسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرنے سیلاب سے متاثرین میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھجوائے جانے والے دس کروڑ کے پانچ سو پانچ چیک تقسیم کر دئیے
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔ گزشتہ روز اسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرنے اپنے دفتر میں سیلاب سے متاثرین میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھجوائے جانے والے دس کروڑ کے پانچ سو پانچ چیک تقسیم کر دئیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے کہا کہ رقم کی فراہمی سے سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
Advertisements
۔۔

