وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کو حل کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر

اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کا اچانک وزٹ،سٹاف حاضر پایا گیا ضروری ادوایات موجود تھیں تاہم ہسپتال کے واش رومز گندگی سے بھرے تھے ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو اصلاح احوال کی ہدایات جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے ریسکیو 1122کے آفس کا بھی معائنہ کیا اور فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالےسے انتظامات کا جائزہ لیا نیز ضروری آلات ،مشینری اور بوٹس کی بھی پڑتال کی،اسسٹنٹ کمشنر موضع علی محمد والہ بھی گئے جہاں انہوں نے سرکاری ارا ضی کے تحویل میں لینے کے حوالے سے محکمہ ریونیو کے کام کا بھی جائزہ لیا
اسسٹنٹ کمشنر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں مرکزی عید گاہ محمود پارک میں از خود پودا لگایا اور اپنی نگرانی بلدیہ کے عملہ اور اسکول کے بچوں سے دو سو پودے لگوائے ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فرّخ عدنان ،میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا بھرپور ایکشن تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کا اچانک وزٹ عملہ حاضر پایا گیا ضروری ادویات موجود تھیں تاہم سول ہسپتال کے واش روم غلاظت سے بھرے ہوئے تھے جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو انہوں نے سختی سے صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اچانک دوبارہ وزٹ کر کے اس کا جائزہ لیں گے- اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو 1122 کے آفس کا بھی دورہ کیا اور ان کے فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالےسے انتظامات کا جائزہ لیا -انہوں نے سلسلے میں ضروری آلات مشینری اور کشتیوں کی بھی پڑتال کی -اسسٹنٹ کمشنر بعد ازاں موضع علی محمد والا گئے جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ مال کے گرداور اور پٹواریوں کے کام کا معائنہ کیا اور سرکاری اراضی کی تحویل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں
اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ریسکیو ،1122 اور موضع علی محمد والا کے وزٹس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے افسران اور اہلکاروں کو تلقین کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کر یں – اوپن ڈور پالیسی کے تحت کام کیا جائے انہوں نے وارننگ دی کہ فرائض سے غفلت اور تساہل برتنے والے ملازمین سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا نا ضروری ہے محمود پارک کی عید گاہ اور جنازہ گاہ میں درخت لگانے کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جنگلات کی کمی کے باعث ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص درخت لگانے کی مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرے۔ انہوں نے کہا پودے لگانے کے بعد انکی حفاظت ضروری ہوتی ہے۔ تاکہ پودہ پروان چڑھ کر درخت میں تبدیل ہو سکے۔ اس موقع پر جنازہ گاہ اور عید گاہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ کے عملہ اور اسکول کے بچوں کے ہمراہ دوسو پودے اپنی نگرانی میں لگوائے ۔
انہوں نے کہا کہ ان پودوں کی حفاظت اور پانی دینے کے لئے ایک اہلکار کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جو کہ ہر وقت وہاں موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا ملک میں خوش سالی کی بھی سب سے بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہماری زراعت بھی متاثر ہو رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ درخت لگانے والوں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلد یہ فرخ عدنان سندھو، فنانس آفیسر قاضی نعیم ، مفتی عبد الباسط محسن علی بھٹہ، اور پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد اعوان بھی اُن کے ہمراہ تھے