اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے مختلف پمپوں پر چھاپے، تیل کی سپلائی کا جائزہ , پیمانے چیک , ایک پٹرول پمپ سیل
پٹرول پمپ مالکان اور اس مو قع پر موجود عملہ کو سخت ہدایات دیں کہ ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی عوام کی جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے دیا جا ئے گا۔
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کے مختلف پمپوں پر چھاپے، تیل کی سپلائی کا جائزہ لیا۔ پیمانے چیک کئے ایک پٹرول پمپ سیل کردیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہا ول پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حید ر نے شہر اور مضافات میں مختلف پٹرو ل پمپوں پر چھاپے مارے۔
انہوں نے پٹرول پمپوں کی سپلائی چین چیک کی۔ اور پیمانوں کو بھی چیک کیا انہوں نے پٹرول پمپ مالکان اور اس مو قع پر موجود عملہ کو سخت ہدایات دیں کہ ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اور نہ ہی عوام کی جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے دیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا تمام پٹرول پمپ پٹرول اور ڈیزل کی آمد اور اس کی فروخت کا ریکارڈ مکمل رکھیں۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ انہوں نے اس مو قع پر خلاف ورزی کرنے پر ایک پٹرول پمپ سیل کردیا۔ اس مو قع پر ان کے ریڈر محمد شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے

