اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا بیرون غلہ منڈی کوٹلہ موسی ٰخان روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن
دکانوں کے سامنے قائم کی گئی ناجائز تجاوزات اور تھڑے مسمار کردئیے اور سائن بورڈ بھی اتروا دیئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کا بھی جائزہ لیا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بیرون غلہ منڈی کوٹلہ موسی ٰخان روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ۔دوکانوں کے سامنے غیر قانونی تعمیرات ختم کرادیں۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے بلدیہ کے عملہ کے ہمراہ بیرون غلہ منڈی کوٹلہ موسی ٰخان روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے قائم کی گئی ناجائز تجاوزات اور تھڑے مسمار کردئیے اور سائن بورڈ بھی اتروا دیئے ۔اس موقع پر انہوں نے صفائی کا بھی جائزہ لیا ۔اور بی ڈبلیو ایم سی کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی سڑکوں کی صفائی پر بھرپور توجہ دیں ۔اس موقع پر بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی احمد پورشرقیہ کے انچارج محمد سہیل منظور اور ان کے پی اے محمد شہزادبھی موجود تھے۔

