Advertisements

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا  ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

دورے کے دوران ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا گیا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ ہمراہ تھے


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ کے ہمراہ دورے کے دوران ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر پایا ۔ مریضوں کو فراہم کی جانے والی ضروری ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا جو کہ وافر مقدار میں موجود تھیں۔ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ اس موقع پر جاری تزئین و آرائش کے کام کا بھی معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

Advertisements