Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے رمضان المبارک کے سلسلے میں مختلف بازاروں میں دستیاب اشیائے خوردونوش، قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider conducted a detailed review of the availability and prices of essential food items in various markets in connection with Ramadan.
Advertisements

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کی متعلقہ افسران کو ہدایات

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے رمضان المبارک کے سلسلے میں مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور بازار میں دستیاب اشیائے خوردونوش، ان کی قیمتوں اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں، پھلوں، آٹا، چینی، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو چیک کیا۔ انہوں نے خریداروں سے بھی براہِ راست گفتگو کی اور بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ معیار کے مطابق معیاری اور تازہ اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ناقص یا غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اضافی نرخ وصول کرنے پر جرمانے بھی عائد کیا جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو معیاری اشیائے خوردونوش مناسب اور کنٹرول شدہ نرخوں پر فراہم کرنا ہے، لہٰذا تمام افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کو بھی بہتر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔