اسسٹنٹ کمشنرمحمدنوید حیدر کاچیف آفیسر فرخ عدنان کے ہمراہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ ؐ کے سلسلہ میں اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر شانِ رحمت اللعالمین ؐ کی تقریبات خوبصورت انداز میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت اورڈپٹی کمشنر بھاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر محمدنوید حیدر نے چیف آفیسر بلدیہ فرخ عدنان کے ہمراہ بلدیہ آفس میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ ؐ کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔جس میں ممبران امن کمیٹی حاجی یٰسین سومرو، مخدوم سید سبطین بخاری،عبدالعزیز سلفی،مولانا محمد احمدجالندھری،میر عمر سعود،سیدخواجہ محبوب الحسن،سید خواجہ سجاد الحسن،سید خواجہ حسن عسکری نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر محمدنوید حیدر نے اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے، تمام محکمہ جات شاندار تقریبات کا انعقاد کریں۔ انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ تمام سرکاری دفاترکی عمارتوں،گرین بیلٹس، بینکوں،پیٹرول پمپس کو چراغاں کیاجائے گا۔جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام تر جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات ترتیب دے دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روٹس کی صفائی اور سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔تمام علماء کرام کو چاہیے کہ امن وامان کو برقراررکھنے کیلئے اپناکرداراداکریں۔
اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹرمحمدنوید حیدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر شانِ رحمت اللعالمین ؐ کی تقریبات خوبصورت انداز میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیں گی۔شانِ رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد رسول پاک ؐ کی محبت کو فروغ دینا ہے۔حضورؐ کی ذات اقدس ہمارے لئے اسوہ کامل ہے۔ ہم نے شان نبی اکرم ﷺ بیان کرکے دنیاکو امن کاپیغام دینا ہے۔ آپ ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نبی اکرم ﷺ رہتی دنیا تک کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لئیے مشعل راہ ہے، آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت کیلئے محبت کا درس ہے، ان پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی سنوار سکتے ہیں۔اس موقع پر پی اے ٹو اے سی جہانزیب خان بلوچ،وجاہت کلاچی، محمد اکبربھی موجود تھے۔