Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی زیر صدارت تحصیلدار سب رجسٹرار محمد شاہد سپرا کو اسسٹنٹ کمشنر پروموٹ ہونے پر تقریب

Tehsildar Shahid Hussain Sipra
Advertisements

شاہد حسین سپرا کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ, اخر میں شاہد حسین سپرا کی کامیابی کے لیے دعا کرائی گئی

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) تحصیلدار سب رجسٹرار محمد شاہد سپرا کو اسسٹنٹ کمشنر پروموٹ ہونے پر ایک پر وقار تقریب زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں نائب تحصیلدار شاہنواز نائب تحصیلدار محمد انصر  ناںب تحصیلدار غلام رسول گرداور  رانا محمد طارق گرداور حاجی محمد سلیم گرداور رانا نور احمد گرداور ملک محمد منیر بھٹہ گرداور ملک رشید احمد سب تحصیل اوچشریف کے افیسر قاضی محمد نعیم سبحان خان پٹواری پی اے ٹو اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شہزاد اعوان گرداور ملک محمد اقبال بربرا وغیرہ نے تقریب میں شرکت کی اس موقع پر تحصیلدار سب رجسٹرار محمد شاہد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی گئی اور ان کو تمام افراد نے گفٹ دیے

Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے اپنے خطاب میں کہا شاہد حسین سپرا کی ترقی ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے  امید ظاہر کی کہ وہ اپنے عہدے پر بھی اسی لگن اور خلوص کے ساتھ خدمات سر انجام دیں گے اخر میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد حسین سپرا کی کامیابی کے لیے دعا کرائی گئی