Advertisements

ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے احمدپور شرقیہ کے دونوں مقتولین کی میتیں ایک دو روز میں ورثا ءکے حوالے کر دی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر

Assistant Commissioner Muhammad Naveed Haider and DSP Mehar Muhammad Afzal
اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس مہر محمد افضل بستی رب نواز آرائیں میں ایران میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے محمد جمشید کے ورثاء سے تعزیت کر رہے ہیں
Advertisements

میری ہدایت پر نادرا نے دونوں مقتولین جمشید اور خالد کے ایک گھنٹہ میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ تیار کر دیئے میتوں کی واپسی کے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں

ایرانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور ڈی ایس پی مہر محمد افضل کا مقتولین جمشید اور خالد کے گھروں کا وزٹ ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی

Advertisements

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے احمد پور شرقیہ کے رہائشی دونوں بدقسمت موٹرِ مکینکس محمد جمشید اور محمد خالد کی میتیں پاکستان لانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں- نادرا نے ان کی خصوصی ہدایات پر دونوں مقتولین کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ایک گھنٹے میں تیار کر کے ورثا ءکے حوالے کر دیے ہیں- اس امر کا اظہار انہوں نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ امکان ہے کہ محمد جمشید اور محمد خالد کی میتیں کل یا پرسوں رات ایران سے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچا دی جائیں گی جس کے بعد انہیں ورثاءکے حوالے کر دیا جائے گا اس سلسلے میں انتظامیہ ایرانی سفارت خانے سے رابطے میں ہے

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس مہر محمد افضل کے ہمراہ بستی رب نواز آرائیں موضع محمد بخش گئے جہاں انہوں نے مقتول محمد جمشید کے ورثا ءسے تعزیت کرنے کے بعد ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مقتول کی میت جلد ازجلد انہیں پہنچانے کی یقین دہانی کرائی- اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایران میں دہشت گردوں کے کا نشانہ بننے والے دوسرے احمد پور شرقیہ کے رہائشی محمد خالد کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی