اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقراء ناصرکا 10 محرم الحرام کے مرکزی کیٹگری جلوس محلہ نور شاہ بخاری کے روٹ کا تفصیلی وزٹ
چیف افیسر میونسپل کمیٹی ظفر عباس بھٹی, ضلعی ممبر امن کمیٹی صدر انجمن عزاداری امام حسین علیہ السلام سید خواجہ محبوب الحسن سکیورٹی اداروں کے اہلکاران افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
احمد پور شرقیہ ( رپورٹ سید خواجہ حسن ) ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محترمہ اقراء ناصر نے 10 محرم الحرام کے مرکزی کیٹگری جلوس کے لائسنس دار سید محمود شاہ اور سید افضل حسین بخاری سید شہباز بخاری لائسنس دران محلہ نور شاہ بخاری،کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ضلعی ممبر امن کمیٹی صدر انجمن عزاداری امام حسین علیہ السلام سید خواجہ محبوب الحسن چیف افیسر میونسپل کمیٹی۔ظفر عباس بھٹی سپیشل برانچ ,انچارج امجد, سیکیورٹی برانچ افیسر سلیم چوہان , ایس ڈی او واپڈا سکیورٹی اداروں کے اہلکاران افسران بھی ان کے ہمراہ موجود رہے – ضلعی ممبر امن کمیٹی سید خواجہ محبوب الحسن نے اسننٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو جلوس کے روٹس کے بارے میں بریف کیا

