دونوں نے شہری اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
ڈیرہ نواب صاحب: اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے
ملاقات کی معلوم ہوا ہے کہ دونوں نے شہری اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا نیز باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی
پرنس بہاول خان عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کی توجہ شہر احمد پور شرقیہ کے بعض علاقوں میں سیوریج کی ابتر صورتحال کی جانب مبذول کرائی
جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے انھیں بتایا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈ رہے ہیں
شہریوں کی شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے