Contact Us

اسسٹنٹ کمشنرراجہ محمدقاسم محبوب جنجوعہ اورڈی ایس پی سعادت علی کی زیرصدارت محرم الحرام کے سلسلہ میںں اجلاس

assistant-commissioner-meeting-about-muharram

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر اورڈی ایس پی کی زیرصدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں جناح ہال میں اجلاس منعقد، لائسنس داران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری، ممبران امن کمیٹی ولائسنس داران کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ محمدقاسم محبوب جنجوعہ کا ڈی ایس پی سعادت علی اورمخدوم الملک حسن زمرد بخاری کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تحصیل بھرکے ممبران امن کمیٹی اورلائسنس داران سے جناح ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوس کے روٹس پر روشنی کے انتظامات، ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی کے متعلق تمام انتظامات رواں ہفتہ مکمل کرلیے جائیں گے۔ اسی طرح ڈی ایس پی احمدپورشرقیہ سعادت علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے جلوسوں کے روٹس،عزا داروں کی محفلوں کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے اورفول پروف سیکیورٹی مہیاکرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اسی طرح اور ایس ڈی اوواپڈا محمدسلیم نے بھی عاشورہ محرم الحرام کے دوران واپڈاکی طرف سے جلوسوں کے روٹوں اور مجالس عزا داری کے مقامات پر واپڈاکی طرف سے روشنی کے انتظامات کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے لازوال قربانی دیکر رہتی دنیاتک اسلام کو زندہ وجاوید کردیا۔ہمیں دین ودنیاکی کامیابی کے حصول کیلئے واقعہ کربلا کو سامنے رکھتے ہوئے حضرت امام حسین ؓاور دیگر شہداء کے فرمودات پر عمل کرناچاہیے۔اس موقع پر لائسنس داران کے سرپرست اعلیٰ مخدوم سیدمظفرحسین شاہ بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر راجہ محمدقاسم محبوب جنجوعہ اور ڈی ایس پی سعادت علی کو اپنی اور اپنے لائسنس داران وحلقہ احباب کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہماراشہر امن کاگہوارہ ہے اور انشاء اللہ سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے ہم پوری کوشش کریں گے کہ عاشورہ محرم کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ اس موقع پرمخدوم الملک سیدحسن زمردبخاری،ایس ڈی او ہائی وے تحسین احمدورک،ضلعی چیئرمین بیت المال وممبرضلعی امن کمیٹی سیدصلاح الدین جیلانی،مخدوم  سیدمظفر حسین شاہ بخاری،خواجہ محبوب الحسن، محمدزاہد کلہوڑہ، سیدمبین شاہ رضوی،سیدلعل شاہ بخاری،سیدافضل شاہ المعروف راجہ شاہ، اے ڈی خان جلوانہ،سیدقمرعباس بخاری اور محمدشہزادپی اے ٹواے سی کے علاوہ دیگر ملازمین بلدیہ موجودتھے۔

مزید پڑھیں