Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان کا پولیو مہم کو چیک کرنے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ

Assistant Commissioner Malik Zahoor Ahmed Awan visited different areas to check the polio campaign
Advertisements

احمدپورشرقیہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ کے ہمراہ   پولیو مہم  کو چیک کرنے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ او رپولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کو چیک  کیا ۔ انہوں نے اس مو قع پر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ اور بچوں کے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ ملک کو پولیو فری بنانے میں مد د مل سکے ۔ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ نے اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر کو بتا یا کہ تحصیل بھر میں پولیو  کے قطرے پلانے کی مہم زور و  شو ر سے جاری ہے۔