Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصرنے مرکزی صدر انجمن تاجران عمر خورشید سہمن کو تعریفی شیلڈ سے نوازا

"Assistant Commissioner Iqra Nasir presents commemorative shield to Central President Anjuman Tajran Umar Khurshid Sahman"
Advertisements

عمر خورشید سہمن کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرنےکا اعتراف

اوچ شریف(کرائم رپورٹر  )مرکزی صدر انجمن تاجران و صدر اوچ سول سوسائٹی عمر خورشید سہمن کو دکھی انسانیت کی خدمت، فلاحی سرگرمیوں اور مقامی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں تعریفی شیلڈ سے نوازا گیااس سلسلے میں احمد پور شرقیہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اقراء ناصر تھیں

Advertisements

تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصرنے مشترکہ طور پر عمر خورشید سہمن کو تعریفی شیلڈ دی ہے اس موقع پر مقررین نے عمر خورشید سہمن کی سماجی، فلاحی اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں جو عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہیں