اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا میونسپل افسر محمد حفیظ کمبوہ کے ہمراہ عباسیہ چوک پر سہولت بازار کا دورہ
گرین بیلٹ گراس اور پارکوں چوک چوراہوں کو نئے انداز میں سجا دیا گیا ہے جلد سہولت بازار کا افتتاح کیا جائے گا تمام تر ریڑھی والوں کو سہولیات وہاں پر میسر ہوں گی اسسٹنٹ کمشنر
احمد پور شرقیہ + اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا میونسپل افسر ائی اینڈ ایس محمد حفیظ کمبوہ و دیگر ملازمین کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ کیا بہت جلد سہولت بازار کا افتتاح کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت ڈپٹی کمشنربہاولپور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محترمہ اقرا ناصر نے میونسپل افسر ائی اینڈ ایس محمد حفیظ کمبوہ امجد ارائیں کے ہمراہ عباسیہ چوک پر سہولت بازار کا موقع پر دورہ کیا دورے کے دوران سہولت بازار کے جاری کام،انتظامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا گیا جبکہ متعلقہ عملہ کو انتظامات مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں
عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی آسان اور بہتر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر کو سر سبز بنانے کے لیے گرین بیلٹ گراس اور پارکوں چوک چوراہوں کو نئے انداز میں سجا دیا گیا ہے اور بہت جلد سہولت بازار کا افتتاع کیا جائے گا اور تمام تر ریڑھی والوں کو سہولیات وہاں پر میسر ہوں گی ۔

