اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر کی زیرِصدارت ہیلتھ کونسل کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اجلاس
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ میں طبی سہولیات کی فراہمی مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ ڈاکٹر عدنان سرفراز فنانس افسر محمد صہیب و دیگر ملازمین نے شرکت کی
احمدپور شرقیہ + اوچ شریف( (نامہ نگار + کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ محترمہ اقرا ناصر کی زیرِصدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خاور عباس بھٹہ ڈاکٹر عدنان سرفراز فنانس افسر محمد صہیب و دیگر ملازمین نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ میں طبی سہولیات کی فراہمی مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

