قوموں کے عروج و زوال میں کتابوں اور لائبریریوں کا اہم کردار ہے اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ

Assistant Commissioner Fayyaz Ali Jattala visits Jinnah Library Uchsharif

کتاب سب سے اچھی دوست ہوتی ہے۔, نئے زمانے میں مطالعہ کا رجحان کم ہوا ہے جناح لائبریری اوچ شریف کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ قوموں کے عروج و زوال میں کتابوں اور لائبریریوں کا اہم کردار ہوتا ہے، اس لیے ہمیں گوناگوں ترقی کے لیے اپنی زندگی کو کتابوں سے وابستہ کرنا چاہیے۔ وہ گزشتہ روز جناح لائبریری اوچ شریف کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم اور میونسپلیٹی آفس کے دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ کتاب سب سے اچھی دوست ہوتی ہے۔ افسوس کہ نئے زمانے میں مطالعہ کا رجحان کم ہوا ہے مگر یہ بات باعث اطمینان ہے کہ اب بھی ایسے افراد موجود ہیں جو موبائل یا کمپیوٹر پر وقت صرف کرنے پر مطالعہ کو ترجیح دیتے ہیں، قبل ازیں جناح لائبریری آمد پر انچارج نعیم احمد ناز نے اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ کا خیر مقدم کیا اور انہیں لائبریری کے حوالے سے بریفنگ دی، اسسٹنت کمشنر نے آرکائیوز میں موجود ساٹھ سال پرانے اخباری ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور تصاویر بنائیں۔

مزید پڑھیں