Advertisements

اسسٹنٹ کمشنرفیاض علی جتالہ کی ریونیوعوامی خدمت کچہری

Assistant Commissioner Fayyaz Ali Jattala holds Revenue Awami Khidmat Kutchery
اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جٹالہ احاطہ اے سی آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کر رہے ہیں
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرفیاض علی جتالہ کا تحصیلدار الیاس احمدقریشی کے ہمراہ  احاطہ اے سی آفس میں ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد،موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر  حالیہ تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمسٹریٹر فیاض علی جتالہ نے تحصیلدار و سب رجسٹرار الیا س احمدقریشی کے ہمراہ احاطہ اے آفس میں محکمہ ریونیو کے مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرفیاض علی جتالہ نے سائلین، شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاگیاہے۔ جس میں سائلین کے مسائل موقع پر حل کیے جا رہے ہیں اور اسی طرح خدمت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے  مختلف شعبوں سے متعلقہ مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹری برانچ ڈومیسائل برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرکے کاؤنٹر بھی لگائے گئے۔جس میں موقع پردرستگی ریکارڈ، فردکا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات ریونیوعوامی خدمت کچہری کا حصہ ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضیاض علی جتالہ نے ریونیوآفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں، ڈیوٹی میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی

Advertisements