Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک وزٹ پھلوں کی بولیوں اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا 

احمد پور شرقیہ اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد سبزی منڈی کے وزٹ کے دوران پھلوں کی تھوک قیمتوں کا جائزہ لے رہے ہیں
Advertisements

سبزی اور فروٹ منڈی میں پھلوں کی قیمتوں اور بولیوں کا جائزہ لینے کا مقصد مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کا عوام تک پہنچانا یقینی بنانا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی گفتگو 


احمد پور شرقیہ  (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے سبزی و فروٹ منڈی احمد پور شرقیہ کا وزٹ کر کے سبزیوں اور  پھلوں کی  بولیوں کے عمل اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا -تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صبح سبزی منڈی گئے جہاں انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مقررہ سرکاری نرخوں پر   اشیائے خوردونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچ سکے اور گرا نفروشی کا تدارک کیا جا سکے

Advertisements