پنجاب میں تبادلوں کا جھکڑ اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کا فیصل آباد تبادلہ
اسسٹنٹ کمشنر شجاع اباد فیاض علی کو تبدیل کر کے احمد پور شرقیہ کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد آج بروز ہفتہ اپنا چارج چھوڑ دیں گے
فیصل احمد نے سات ماہ تک بطور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اپنے فرائض انجام دیے اس دوران انہوں نے بلدیہ احمد پور شر قیہ اور بلدیہ اوچشریف کو مالی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے 54 اسسٹنٹ کمشنروں کے تبادلے کر دیے -سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق احمد پور شرقیہ کے اسسٹنٹ کمشنر جناب فیصل احمد کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ شجاع آباد کے اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی کی تعیناتی عمل میں آئی ہے- اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد سات ماہ تک احمد پور شرقیہ میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات رہے- اس دوران انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ اور اوچشریف دونوں بلدیاتی اداروں کی آمدنی بڑھانے اور انہیں مالی بحران سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کی احمد پور شرقیہ اور اوچشریف شہروں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جسکے نتیجہ میں دونوں بلد یاتی اداروں کوکروڑوں روپے وصول ہوئے -،ادھر معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد آج بروز ہفتہ اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے