فتانی چوک کے قریب سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے شہر یوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد
ہماری کوشش تھی کہ سڑک کو اکھاڑنے کی ضرورت نہ پڑے۔ ہم نے اس سلسلہ میں لیاقت پوراور بہا ول پور سے بھی مشینری منگوائی مگرکامیابی نہ ملی
نئی بنی ہوئی سڑک کو اکھاڑ کر بند گٹر کو کھول دیا گیا ہے اور اب بتدریج شہر سے گند ے پانی کی نکاسی شروع ہوچکی ہے , بہت جلد صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر بلدیہ فیصل احمد نے بتا یا کہ فتانی چوک کے قریب سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے شہر یوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتا یا کہ ہماری کوشش تھی کہ سڑک کو اکھاڑنے کی ضرورت نہ پڑے۔ ہم نے اس سلسلہ میں لیاقت پوراور بہا ول پور سے بھی مشینری منگوائی مگرکامیابی نہ ملی جس کے بعد نئی بنی ہوئی سڑک کو اکھاڑ کر بند گٹر کو کھول دیا گیا ہے اور اب بتدریج شہر سے گند ے پانی کی نکاسی شروع ہوچکی ہے اور بہت جلد صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ جبکہ اکھاڑ ی جانے والی سڑک کو بھی جلد مرمت کرکے بنا دیا جائے گا۔