عید الفطر کی آمد اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی احمد پور شرقیہ ڈیرہ نواب صاحب اور اوچشریف کی عید گاہوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایات

محمد فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ
Advertisements
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ نے مرکزی عیدگاہ محمود پارک اور شاہی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب کا وزٹ کر کے دونوں عید گاہوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا از خود جائزہ لیا
احمد پور شرقیہ (نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ و اوچ شریف نے عید الفطر کی آمد سے قبل احمد پور شر قیہ اور اوچشریف شریف کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افیسران کو عید گاہوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں -انہوں نے اگلے روز مرکزی عید گاہ محمودپارک اور شاہی گاہ ڈیرہ نواب صاحب کا از خود وزٹ کر کے دونوں عید گاہوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور عمال بلدیہ کو مال بلدیہ کو ضروری احکامات صادر کیے-
Advertisements