Contact Us

ڈینگی جان لیوا مرض مگر احتیاط سے بچاؤ ممکن ہے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد

Assistant Commissioner Faisal Ahmed leads anti-dengue walk in AhmedpurEast

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری طور پر انسداد ڈینگی کا علیحدہ سے وارڈ مختص کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر کا میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کے دفتر میں اگاہی سیمینار اور واک کی سربراہی کرتے ہوئے اظہار خیال

احمد پور شرقیہ( نامہ نگار )ڈینگی جان لیوا مرض مگر احتیاط سے بچاؤ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد  نے میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کے دفتر میں اگاہی سیمینار اور واک کی سربراہی کرتے ہوئے کیا اگاہی واک  میں تمام تحصیل کے مختلف محکمہ جات کے افسران مہر عبدالرؤف سپرا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن اغا محمد سلیم بشیر احمد مغل احسن لوہاج ابو طالب جاوید  انچارج ریسکیو  رفیق احمد محمد اصف امیر حمزہ سید کامران شاہ میں میونسپل  کمیٹی احمد پور شرقیہ کے اخونزادہ خرم حیات خان ڈاکٹر رفیق احمد محکمہ انہار محکمہ پبلک ہیلتھ محکمہ فائر بریگیڈ میونسپل کمیٹی محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر شرکا نے مختلف بینر اٹھائے ہوئے تھے اور ڈینگی سے اگاہی کے لیے مختلف پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ عوام اپنے گھروں میں پانی کوئی اکٹھا نہ ہونے دیں اور کاٹ کباڑ کو دور کریں انہوں نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں سر دست تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فوری طور پر انسداد ڈینگی کا علیحدہ سے وارڈ مختص کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ  نے تمام سرکاری محکموں کو اپنے اپنے دفاتروں میں صحت کا نظام بہتر بنانے اور میڈیا سے بھی استدا کی کہ وہ اس اہم مسئلے کو اجاگر کریں تاکہ عوام کو اس موزی وبا سے بچائے جا سکے انہوں نے بتایا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کو کنٹرول کیا گیا ہے اور اس میں بھرپور طریقے سے کام سرانجام دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ضلع بہاولپور کی پانچ تحصیلوں میں سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے تحصیل احمد پور شرقیہ  مثبت انداز میں سر فہرست ہے

مزید پڑھیں