اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے بی ڈبلیو ایم سی کے واجبات کامسئلہ حل کروا دیا

محمد فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ
Advertisements
بقایاجات کی ادائیگی کے بعد کمپنی نے شہر میں صفائی کاآپریشن شروع کردیا
شہریوں نے اس گھمبیر مسئلہ کو حل کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کاوش کو سراہا ہے
Advertisements
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے بی ڈبلیو ایم سی کے واجبات کامسئلہ حل کروا دیا بقایاجات کی ادائیگی کے بعد کمپنی نے شہر میں صفائی کاآپریشن شروع کردیا ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ فیصل احمد نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بہاولپورویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بقایاجات کامسئلہ حل کرادیا۔اور بلدیہ کے عملہ صفائی کا آپریشن دوبارہ شروع کر دیاہے۔جس سے شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہوگیا ہے شہریوں نے اس گھمبیر مسئلہ کو حل کروانے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کاوش کو سراہا ہے۔