نئے اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی ہدایت پر شہر احمد پور شرقیہ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ کا آغاز
انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ سید محمدحسنین بخاری کی نگرانی میں چوک عباسیہ چوک منیر شہید چوک چاچا بستی اور تحصیل بازار میں تجاوزات ہٹا دی گئیں تجاوزات کے مرتکب افراد سے پچیس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد کی ہدایت پر شہر احمد پور شرقیہ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کلین اپ کا آغاز کر دیا گیا ہے- اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے انفورسمنٹ انسپکٹر سید محمد حسنین شاہ کے ہمراہ مختلف بازاروں اور چوکوں کا دورہ کر کے تجاوزات کا جائزہ لیا اور انفورسمنٹ انسپیکٹر کو آپریشن کلین اپ کا حکم دیا -اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر عمال بلدیہ نے انفورسمنٹ انسپکٹر سید محمد حسنین بخاری کی نگرانی میں تحصیل بازار چوک منیر شہید چوک چاچا بستی لاری اڈا اور چوک عباسیہ سے درجنوں تجاوزات ہٹا دیں جبکہ تجاوزات کے مر تکب افراد کو گزشتہ تین دنوں میں 25 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا- ادھر انفورسمنٹ انسپکٹر نے ناجائز تجاوزات کے مرتکب افراد کو وارننگ دی ہے کہ وو رضاکارانہ طور پر اپنی تجاوزات ہٹا دیں ورنہ انکے کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی