احمد پور شرقیہ میں جشن آزادی ملی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی

شہر احمد پور شرقیہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اسسٹنٹ کمشنر کی انجمن تاجران کے صدر ارشد راجپوت جنرل سیکریٹری آفتاب ڑاہر اور سرپرست ایوب فیض عا ربی سے گفتگو
احمدپورشرقیہ (ظفر بلوچ سے) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی سے انجمن تاجران کی ملاقات شہر بھر میں جشن آزادی منانے تقریبات منعقد کرنے بارے میٹنگ اور احمد پور شرقیہ میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بارے تبادلہ خیال تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی سے انجمن تاجران کے صدر ارشد راجپوت اور جنرل سیکرٹری افتاب ڈایر حاجی ایوب فیض نے ان کے آفس میں ملاقات کی اس دوران اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ جشن آزادی 14 اگست کو احمد پور شرقیہ شہر بھر میں جوش و خروش سے منائیں گے اور جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہوگی اور دفتروں کو بتیاں اور جھنڈیوں سے سجایا جائے گا جبکہ چوک عباسیہ چوک منیر شہید چوک چاچا بستی چوک ریلوے اسٹیشن پر روشنیوں کا سماں ہوگا اور دھوم دھام سے سب شہری بچے بڑے جشن ازادی 14 اگست کو منائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انجمن تاجران کی کاوشیں لائق ستائش ہیں اور خصوصاً حاجی ایوب فیض نے ریلوے اسٹیشن پارک کی تعمیر میں ہماری معاونت کر کے شہر کو اور بھی سر سبز و شاداب بنا دیا ہے ان شاء اللّٰہ احمد پور شرقیہ کو ماڈل تحصیل بنائیں گے۔