اسسٹنٹ کمشنر بھاولپور صدر احمد شیر گوندل کا بہاولپور کے مختلف علاقوں کا دورہ ، گرانفروشوں اورناجائز منافع خوروں کو 5 لاکھ سے زائد جرمانے
![AC Sadar Bahawalpur imposs Rs 5 lakh fine on profiteers](https://dailynaps.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/IMG-20240730-WA0119-1.jpg)
انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری نے بھی دکانداروں کی طرف سے ناقص پلاسٹک شاپر بیگ میں کسٹمر کو سودے پیک کرکے دینے پر انہیں جرمانے کیے
سمہ سٹہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھاولپور صدر احمد شیر گوندل کا انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لشاری کے ہمراہ بہاولپور کے مختلف علاقوں کا دورہ ، گرانفروشوں اورناجائز منافع خوروں کو 5 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کیے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر بہاولپور احمد گوندل کا انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری کے ہمراہ بہاولپور کے مختلف علاقوں خانقاہ شریف، مسافر خانہ،نورپورنورنگا،گلن ہٹی،خانپورنورنگا کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر صدراحمد شیر گوندل نے گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5لاکھ سےزائدجرمانے عائد کیےاسی طرح ان کے ساتھ آئے ہوئے انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری نے بھی دکانداروں کی طرف سے ناقص پلاسٹک شاپر بیگ میں کسٹمر کو سودے پیک کرکے دینے پر انہیں جرمانے کیے اس موقع پر اے سی صدر بہاولپور احمد شیر گوندل نے کہا ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گئے، وحید مراد لاشاری کا کہنا تھاکہ ناقص شاپر بیگ میں اشیاء خوردونوش پیک کرکے دینے دکاندار عوام میں بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہئے ہیں ۔اس موقع پر عوام نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہا اور اے سی صدر بہاولپور کا شکریہ ادا کیا۔