Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہوراحمد اعوان کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

Assistant Commissioner Ahmedpur Sharqia visited vegetable and fruit market
Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر نے بعد ازاں احمدپورشرقیہ کی مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز میں جاکر اشیاء خورد و نوش کے نرخ چیک کئے

بہاول پور:30/دسمبر  ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہور احمد اعوان نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائیں۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کے مختلف سیکشن میں جاکر صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ صفائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے۔بعد ازاں احمدپورشرقیہ کی مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز میں جاکر اشیاء خورد و نوش کے نرخ چیک کئے خلاف ورزی پانے پر موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Advertisements