Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر چنی گوٹھ کا دورہ

Assistant Commissioner visited Benazir Income Support Program Center Chanigoth

چنی گوٹھ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر چنی گوٹھ کو دورہ کیا تو ان کو آگاہ کیا گیا کہ بی آئی ایس پی سینٹر جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول چنی گوٹھ شہر میں قائم کیا گیا ہے یہاں پر سخت دشواری کا سامنا ہے کیونکہ یہاں پر سگنل بھی نہیں آتے اور کمرے بھی چھوٹے ہیں جہاں پر مستحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر سینٹر کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چنی گوٹھ میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اب کل سے بی آئی ایس پی مستحقین خواتین کو نئے سینٹر سے چلت کی جائے گی ۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 چنی گوٹھ انچارج ملک عبد الوحید اور سیکورٹی افسر ملک محمد اکرم سولنگی بھی موجود تھے ۔

مزید پڑھیں