Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ الماس صبیح ثاقب سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت، اور جنرل سیکرٹری آفتاب احمد خان ڈاھر کی ملاقات

Assistant Commissioner Ahmedpur Sharqia Meeting with President and General Secretary of Central Anjuman Traders

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ الماس صبیح ثاقب نے مرکزی انجمن تاجران احمدپورشرقیہ کے صدر محمد ارشد راجپوت، اور جنرل سیکرٹری آفتاب احمد خان ڈاھر سے ملاقات میں کہا کہ کاروباری طبقہ ہمارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈ ی  کی حیثیت رکھتا ہے۔ اُن کے مسائل کے حل کے لئے  ہر وقت تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہر مشکل  وقت میں ملک وقوم کے لئے قربانی دی ہے۔ میر ے دفتر کے دروازے اُن کے لئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے شہر کی ترقی اور خوبصورتی  کے لئے اقداما ت کئے جائیں گے۔ اس مو قع پر  محمد ارشد راجپوت، اور  آفتا ب احمد خان ڈاھر نے اسسٹنٹ کمشنر کو چارج سنبھالنے پر مبارک باددی  ۔  

مزید پڑھیں