Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر ظہوراحمد اعوان کی ریونیو عوامی خدمت کچہری، عوامی مسائل کی درخواستوں پر احکامات

Assistant Commissioner Ahmadpur Sharqiya Malik Zahoor Ahmad Awan Revenue Public Service Court held
Advertisements

احمدپورشرقیہ اسسٹنٹ کمشنر کا اپنے دفترکے باہر ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد،موقع پر سائلین کے مسائل حل کیے،درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمداعوان نے نائب  نائب تحصیلداروسب رجسٹرارملک حضوراحمد،نائب تحصیلداران شیخ سراج الحق، غلام یٰسین شاکر عباسی، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر احمدپورشرقیہ احمدفراز،انچار اراضی ریکارڈ سنٹراوچشریف حسنین سردار، گرداوران منیرگوندل، اسلم باجوہ، الیاس احمد، رانا محمدطارق، سلیم خان بلوچ،رشیداحمد،فداحسین،پٹواریان عبدالرحمن لنگاہ،سلیم اختربلوچ، جام ارشاداحمد، رانانوراحمد، محمدارشدکمبوہ،محمدعارف، محمداقبال بربرااور یٰسین اعوان ودیگرریونیوعملہ کے ہمراہ احاطہ عدالت میں اپنے دفتر کے باہرمحکمہ ریونیو کے مسائل کے حل کیلئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ عوامی خدمت کچہری میں تحصیل بھر سے سائلین نے شرکت کی جس میں عاطف حسین، زاہدحسین گھلو، ممتاز احمد، عبداللہ، منیرگاذر وغیرہ کی درخواستوں پر احکامات صادر کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے سائلین، شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرماہ کی پہلی تاریخ کو ریونیوعوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ جس میں سائلین کے مسائل موقع پر حل کیے جارہے ہیں اور اسی طرح خدمت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ایک چھت کے نیچے سائلین کے مسائل مختلف شعبوں کے متعلقہ حل کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر رجسٹری برانچ ڈومیسائل برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹرکے کاؤنٹر بھی لگائے گئے۔جس میں موقع پردرستگی ریکارڈ، فردکا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات ریونیوعوامی خدمت کچہری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کچہریوں کا دائرہ کار مزید بڑھایا جارہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جاسکیں۔ انہوں نے انتظامیہ آفیسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اوپن ڈورپالیسی کے تحت کام کریں، ڈیوٹی میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی ملازم اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایاگیا اس کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پررجسٹری کلرک عامرفاروق،خالدمحمود، جہانزیب خان بلوچ، محمدوقاص بھٹی، معین خان بلوچ، وجاہت کلاچی اور پی اے ٹو اے سی محمدشہزاداعوان موجود تھے۔ تصویرہمراہ میل ہے۔