وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اسلامیہ یونیورسٹی میں بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کو پی ٹی آئی کا تحفہ قرار دے دیا
بہاولپور ڈویژن دل کے قریب ہے،یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود بہت عزیز ہے:وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہوریکم فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے بہاولپور ڈویژن کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کیلئے قومی صحت کارڈ کا اجراء پی ٹی آئی کا بہت بڑا تحفہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا یہ اقدام بہاولپور ڈویژن کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میرے دل کے قریب ہے اور بہاولپور ڈویژن کے عوام کی فلاح و بہبود بہت عزیز ہے۔بہاولپور ڈویژن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں شوبازی ہوتی رہی عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حقیقی منصوبے شروع کئے ہیں۔