Advertisements

سینئر صحافی عمرفاروق پر دن دیہاڑے قاتلانہ حملہ

Umer Farooq
Advertisements

حملہ چوک کچہری ملتان کے نزدیک پیش آیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی گولیاں برآمد ۔

ملتان…تفصیل کے مطابق ملتان کے سینئر صحافی عمرفاروق پر آج صبح پونے بارہ بجے کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا حملہ کچہری چوک ملتان کے قریب کیا گیا ملزمان نے لگاتار چار فائر کیے خوش قسمتی سے صحافی عمر فاروق اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے پولیس، ہیلپ لائن پر کال کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں پر ملزمان کی جانب سے چلائی ہوئی گولیاں قبضے میں لے لیں واقع کی اطلاع ملتے ہی پاکستان بھر کے صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، سے جلد ملزمان گرفتار کرنے اور صحافی کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements