Contact Us

اے ایس پی احمدپور شرقیہ حسیب جاوید میمن کی تھانہ چنی گوٹھ میں کھلی کچہری

ASP Haseeb Javed Memon Open Kutchery at chanigoth
اے ایس پی احمدپور شرقیہ حسیب جاوید میمن تھانہ چنی گوٹھ میں کھلی کچہری میں ائے سائلین کو سنتے ہوئے

عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار رکھنے اور سائلین کو فوری انصاف فراہمی کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار اے ایس پی احمدپور شرقیہ حسیب جاوید میمن کا تھانہ چنی گوٹھ میں کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔
ڈی پی او بہاولپور کے حکم پر لوکل سطحوں پر پولیس آفیسران کی جانب سے کھلی کچہریاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اے ایس پی احمدپور شرقیہ حسیب جاوید میمن کی جانب سے عوام کے مسائل سننے اور موقع پر انصاف فراہم کرنے کے لیے تھانہ چنی گوٹھ میں ایک کھلی کچہری لگائی گئی ۔
کھلی کچہری میں میں کافی تعداد میں سائلین نے شرکت کی اس موقع پر اے ایس پی احمدپور شرقیہ نے سائلین کے مسائل سنے اور ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری غلام یسین کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
ایس ایچ او تھانہ چنی گوٹھ چوہدری غلام یسین اور ہیڈ محرر تھانہ چنی گوٹھ محمد شاہد اشرف نے اے ایس پی کو تھانہ کا مکمل دورہ کرایا اور تھانہ چنی گوٹھ کو درپیش چیلنجز بارے بھی مکمل بریف کیا جس پر اے ایس پی احمدپور شرقیہ نے ترجیحات میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اے ایس پی احمدپور شرقیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار رکھنے اور سائلین کو بروقت اور فوری انصاف فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ے ایس پی احمدپور شرقیہ حسیب جاوید میمن نے صحافیوں کو پولیس سے تعاون کر کے معاشرے سے جرائم کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی

مزید پڑھیں