Advertisements

عسکری بینک لمیٹڈ چنی گوٹھ برانچ اپنے کھاتہ داروں اور صارفین کو بہترین بینکاری سہولیات فراہم کر رہی ہے، حسن عسکری شیخ

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا عسکری بینک چنی گوٹھ کے منیجر مہر عاطف شکور کی میزبانی میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب


چنی گوٹھ (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عسکری بینک لمیٹڈ چنی گوٹھ برانچ اپنے کھاتہ داروں اور صارفین کو بہترین بینکاری سہولیات فراہم کر رہی ہے، جبکہ بینک کی جانب سے زمینداروں اور کاشتکاروں کو کم مارک اپ پر زرعی قرضوں کی فراہمی ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زرعی قرضہ اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی زرعی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس سہولت سے استفادہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عسکری بینک لمیٹڈ چنی گوٹھ برانچ کے منیجر مہر عاطف شکور کی میزبانی میں مغل اعظم ریسٹورنٹ لیاقت پور میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عسکری بینک کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی سے انہیں اپنی فصلوں کی بہتر پیداوار اور زرعی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisements

تقریب میں عسکری بینک ملتان کے ریجنل جنرل منیجر رانا ندیم یونس، ایریا منیجر بہاولپور آصف اقبال نے خصوصی شرکت کی، جبکہ محمد وسیم ٹیم لیڈر ایگریکلچر عسکری بینک نے کاشتکاروں کو زرعی قرضہ اسکیم، اس کے طریقہ کار اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر عسکری بینک کی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ اور معزز کاشتکاروں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہر ظفر محمود، چوہدری دل احمد سندھو، چوہدری صلاح الدین کھرل، قاضی محمد عارف، رئیس ارشاد احمد، چوہدری عبدالغفار، چوہدری محمد خان لاہوری، مہر سارنگ، ملک جاوید کلیار، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری محمد ارشاد، چوہدری تنویر اسلم، مہر فوجی ناصر، مہر سیٹھ سلیم، ملک آصف منیر، جام سلطان، جام ناصر جام سراج، جام شاہ محمد آف ترنڈہ محمد پناہ سمیت علاقے کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور درجنوں کاشتکاروں نے شرکت کی۔