Contact Us

الیکشن کمیشن: آصف زرداری 411 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے حتمی نتیجہ جاری

President Asif Zardari leaves for Dubai on a private visit.

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا۔  الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری 411 ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے اور مدمقابل امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کیے۔  الیکشن کمیشن نے بتایاکہ اس وقت الیکٹورل کالج میں 1185 نشستیں ہیں جن میں سے 92 نشستیں خالی ہیں یوں صدارتی انتخاب میں 1093 ووٹرز نے حصہ لینا تھا۔  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں 1044 ممبران نے اپنا ووٹ ڈالا جن میں سے 1035 ووٹ درست قرار پائے۔  الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری نتیجہ فارم 7 پرتیار کرکے وفاقی حکومت کو  ارسال کردیاجائےگا اور حکومت کو کل باضابطہ نوٹیفکیشن کےلیے سرکاری نتائج ارسال کردیے جائیں گے

مزید پڑھیں