Advertisements

آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Asif Zardari meets Prime Minister Shahbaz Sharif
Advertisements

  وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اچانک وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیےماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال سمیت اہم رہنما موجود تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مسز رخسانہ، سلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد اور لیاقت علی شامل تھے۔دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، ڈالر کی بڑھتی اڑان اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا
لیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کی نمبرنگ اور آئینی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا، اور حکمت عملی بنائی جا رہی ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو کیسے مات دی جائے، جب کہ اس ملاقات میں ملکی معاشی استحکام اور اسمبلیوں میں رہنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Advertisements