Advertisements

سب ڈویژن احمدپور شرقیہ میں یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Ashura
Advertisements

کمشنر مسّرت جبین اور ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے احمدپور شرقیہ اور اوچشریف کا وزٹ کر کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے

شہر احمد پور شرقیہ میں تعزیہ ،علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نور شاہ بخاری سے برآمد ہوا جو تحصیل بازار سے ہوتا ہوا کربلا چوک منیر شہید پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں شام غریباں برپا ہوئی

Advertisements

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر اور ڈی ایس پی محمود اکبر بزدار نے تحصیل بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے امن و امان کی صورتحال کی از خود مانیٹرنگ کی اور انتظامی اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں

شہرِ احمد پور شرقیہ کے علاوہ ڈیرہ نواب صاحب ،مبارک پور، چنی گوٹھ اوچشریف اور دیگر مقامات پر بھی تعزیہ ،علم اور ذوالجناح کے جلوس پر امن طریق پر اختتام پذیر ہوئے

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر)ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح سب ڈویژن احمد پور شرقیہ میں بھی سید  الشہداء امام عالی مقام حضرت سیدنا  حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جان نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور  مذہبی جوش وجذبے  کے ساتھ منایا گیا -شہر احمد پور شرقیہ میں  تعزیہ ،علم  اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نور شاہ بخاری سے برآمد ہوا جو تحصیل بازار سے ہوتا ہوا کربلا چوک منیر شہید پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں شام غریباں برپا ہوئی -جلوس کے راستے میں دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ جبکہ عزاداروں نے سینہ کوبی   اور زنجیر زنی کی اسی طرح نوحہ خواں پارٹیوں نے امام عالی مقام کے حضور منظوم خراج عقیدت پیش کیا

یوم عاشور کے موقع پر سرکل پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی محمود اکبر  بزدار کی قیادت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی ہدایت پر چیف آفیسر  فرّخ عدنان کی نگرانی میں بلدیہ  احمدپور شرقیہ نے اس موقع پر صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کے گئے تھے – کمشنر بہاولپور ڈویژن مسّرت جبین ، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے یوم عاشور کے موقع پر احمد پور شرقیہ اور اوچشریف کا وزٹ کر کے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات کا جائزہ لیا – ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال بھی اُنکے ہمراہ تھے شہر احمدپور شرقیہ کے علاوہ ڈیرہ نواب صاحب ،مبارک پور، چنی گوٹھ، اوچشریف ،جانو والہ، سکھیل،اور دیگر مقامات پر بھی تعزیہ،علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے جو پر امن طریقے پر اختتام پذیر ہوئے