اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چنی گوٹھ میں 10 محرم الحرام کا ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

Ashura in Channi Goth

چنی گوٹھ (نامہ نگار)دس محرم الحرام کا ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ چنی گوٹھ سے لائسنس دار سید شبیر حسین شاہ اور حافظ عبدالمجید منتظری کی قیادت میں برآمد ہوا ۔ جلوس میں موجود عزاداروں نے یونین کونسل چوک میں سینہ کوبی کی اور نوحے پڑھے ، وہاں سے جلوس جب محلہ زرگراں پہنچا تو عزاداروں نے زنجیر زنی کی محلہ زرگراں چوک میں پہنچ کر مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے زوار صادق حسین نے شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی اور وہاں پر عزاداروں نے نماز ظہرین بھی ادا کی ۔ وہاں سے روانہ ہو کر جلوس محلہ اسلم خان والا میں پنچا تو وہاں پر بھی مجلس عزا منعقد کی گئی ۔ اسی طرح جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا آستانہ سید خادم حسین شاہ پنچنے پر بھی مجلس عزا منعقد کی گئی اور عید گاہ چوک میں زنجیر زنی کی گئی اور شام چھ بجے جلوس دوبارہ امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ۔جہاں پر مجلس شام غریباں برپا کی گئی ۔ اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم جو کہ ڈاکٹر کامران مدنی کی قیادت میں چوہدری عمران باجوہ اور دیگر پر، ریسکیو 1122 چنی گوٹھ کے ای ایم ٹی ملک عبد الوحید نائچ اور محمد اصغر پر مشتمل ٹیم بھی اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دے رہے تھے ۔ ایس ایچ او غلام مصطفیٰ بلوچ اور سیکورٹی افسر ملک محمد اکرم سولنگی نے جلوس کی حفاظت کے لئے فول پروف سکیورٹی مہیا کر رکھی تھی ۔ ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور کے عملے نے روٹ پر قابلِ دید انتظامات کر رکھے تھے ۔

Ashura in Channi Goth

مزید پڑھیں