احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ملک بھر کی طرح احمدپورشرقیہ میں محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی جلوس محلہ نورشا ہ بخاری سے برآمد ہوا۔ جو کہ چوک منیر شہید سے گزرتا ہوامرکزی اما م بار گاہ میں جاکر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں پر شام غریباں منعقد ہوئی۔ اس مو قع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جس کی قیادت ڈی ایس پی فرخ جاوید خود کررہے تھے۔