یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا: مولانا عبدالخبیر آزاد
Advertisements
کوئٹہ: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے زیر صدارت نئے اسلامی سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا کوئٹہ میں ہوا۔
Advertisements
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، ملک کے کسی حصے سے شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم محرم الحرام بروز اتوار کو ہوگی۔