اپنی سابقہ روایات کی طرح اب بھی اپنے علاقے کے کسانوں کے تمام مسائل حل کریں گے معروف صعنت کار چوہدری خان محمد اشرف
منیجنگ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز نے کسانوں سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی
بہاول پور : اپنی سابقہ روایات کی طرح اب بھی اپنے علاقے کے کسانوں کے تمام مسائل حل کریں گے معروف صعنت کار چوہدری خان محمد اشرف کا اشرف شوگر ملز میں کسانوں کیساتھ ملاقات، اور ان کو درپیش تمام مسائل سننے کے بعد انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔تفصیل کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز چوہدری خان محمد اشرف نے ملز پر آئے ہوئے کسانوں سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے
اس موقع پر چوہدری خان محمد اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے کسان بھائیوں کو اپنے گھر کے فردکی طرح سمجھا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ہرممکن کاوشیں برؤئے کار لائیں ہیں اپنی سابقہ روایات کی طرح اب بھی اپنے علاقے کے کسانوں کے تمام مسائل حل کریں گے شوگر ملز وہ واحد انڈسٹری ہے جو سرمایا شہروں سے لے کر دیہی علاقوں کو منتقل کرتی ہے جس سے دیہی پسماندہ علاقوں کے افراد کی زندگیوں میں بہتری آتی ہے دوردراز کے علاقوں کو پختہ سڑکیں، پڑھے لکھے نوجوانوں کوبہترین روزگار کے مواقع، کسانوں کو بلاسود قرضوں کا اجراء،ملز کاپختہ یارڈ، دیگر فصلوں کے مقابلے میں ان کی گنے کی فصل کا بہترین بروقت معاوضہ ودیگر تمام سہولیات فراہم کیں –
ملک احسان اللہ، ضیاء الرحمن، ملک محمد حنیف، ملک مجید خان و دیگر کسانوں نے چوہدری خان محمد اشرف کے کسانوں کے لیے اٹھائے جانے والے سابقہ اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری خان محمد اشرف کی سربراہی میں اشرف شوگر ملز نے ہمیشہ ہر طرح کے حالات میں ان کا خیال رکھا اور ان کو درپیش مسائل سے نبٹنے کے لیے ان کے شانہ بشانہ ساتھ دیا اور آئندہ بھی وہ اس بات کی امید کرتے ہیں کہ چوہدری خان محمد اشرف کی سربراہی میں اشرف شوگر ملزاور کسانوں کا مثالی ودوستانہ تعلق ایسے ہی جاری رہے گااور ہم چوہدری خان محمد اشرف کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے ہمیشہ کسانوں کیساتھ ہر سطح کے رابطے رکھے اور اپنے خلوص کی بدولت انہوں نے کسانوں کے دل جیتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں اور ان کے ادارے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطافرمائے۔ اس موقع پر جنرل منیجر اشرف شوگر ملز مشتاق احمد وڑائچ، محمد الطاف، کرنل (ر) طاہر مقبول، چوہدری فلک شیر، کرنل (ر) عابدالرحمن، محمد عمران، محمد اعظم، محمد منیر ودیگر کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔